اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔وزیراعظم کے مطابق اسلام آباد معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا جبکہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث انہوں نے اس معاہدے کی توثیق بھی کی ہے۔ ان کے مطابق 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں اس حوالے سے تاریخی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز بھی اسی روز سے ہوگا۔وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارتکاری نے ایک بڑے ممکنہ تصادم کو روکنے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار کے باعث یہ تاریخی پیش رفت ممکن ہوئی۔
امریکا اور ایران میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان