جشنِ آزادی پر خیبرپختونخوا میں میگا شجرکاری مہم کا آغاز
نوشہرہ( تر کیہ خبر) سپین خاک میں جشنِ آزادی کے موقع پر میگا شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔مہم کے تحت سپین خاک میں ابتدائی طور پر 50 ہزار پودے لگائے گئے، جبکہ صوبے بھر میں آج مجموعی طور پر 5 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق مارچ سے اب تک خیبرپختونخوا میں 17 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں، جبکہ 6 ستمبر کو مزید 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔