مو لانافضل الرحمٰن کی عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی اپیل
اسلام آباد( ترکیہ خبر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے حالات مزید خراب ہوں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کمیٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی معاملے کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، انہیں حکومت سے مذاکرات کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ کسی بھی صورت خون خرابہ اور فسادات نہ ہوں، جبکہ تمام مسائل کو پرامن انداز میں حل کیا جانا چاہیے۔جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ معاملے میں مثبت پیش رفت کشمیر، پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔