آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک متاثر، سکیورٹی خدشات میں اضافہ
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تجارتی بحری ٹریفک میں حالیہ حملوں کے بعد نمایاں کمی اور سست روی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک کی سلامتی پر خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دو تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد کئی شپنگ کمپنیوں، انشورنس اداروں اور چارٹر آپریٹرز نے اس حساس بحری راستے کے سکیورٹی خدشات کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 25 جون کو سنگاپور میں رجسٹرڈ کنٹینر جہاز "ایور لوولی" کو نقصان پہنچا، جبکہ 27 جون کو پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر "ایم/ٹی کیکو" بھی حملے کی زد میں آ گیا۔