بحری اصلاحات، بندرگاہی کارکردگی اور تجارت میں نمایاں بہتری

بحری اصلاحات، بندرگاہی کارکردگی اور تجارت میں نمایاں بہتری

اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کے تحت پاکستان کے بحری شعبے میں خود انحصاری اور جدید نظام متعارف کرانے کا عمل جاری ہے، جس سے بندرگاہی کارکردگی، تجارت اور کارگو کی نقل و حرکت بہتر ہورہی ہے۔ٹاسک فورس نے بندرگاہی آپریشنز میں بہتری کیلئے 99 قابلِ عمل اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے، جن میں سے 85 پر عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ڈریجنگ کے شعبے میں خود انحصاری بڑھانے کے نتیجے میں بندرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے، جبکہ ڈریجنگ کی استعداد مزید بڑھا کر بحری جہازوں کی آمدورفت اور کارگو کے بہاؤ میں بہتری لانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔بندرگاہی اصلاحات سے مالی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 3 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ میری ٹائم ٹاسک فورس کی سفارشات پر طویل عرصے سے رکے ہوئے 2 ہزار سے زائد کنٹینرز بھی آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کردیے گئے ہیں۔اسی طرح برآمد کنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک دعووں کی 90 فیصد کارروائی آن لائن نظام کے ذریعے خودکار بنانے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا ڈیجیٹل فریم ورک بھی تیار کیا جارہا ہے، جس سے بندرگاہی امور کو مزید تیز، مؤثر اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.