آبنائے ہرمز پر ٹول یا فیس عائد نہیں کی جا سکتی، مارکو روبیو

آبنائے ہرمز پر ٹول یا فیس عائد نہیں کی جا سکتی، مارکو روبیو

ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو اس اہم سمندری راستے پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے کے حوالے سے خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران آبنائے ہرمز اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور بین الاقوامی قانون کسی بھی ملک کو اس راستے پر ٹیکس، ٹول یا کسی بھی قسم کی فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک اس معاملے پر امریکا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں اور عالمی تجارت کے اس اہم بحری راستے کو کھلا اور محفوظ رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.