ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

ملائیشین( مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے ایک سوال پر پاکستان کو دہشتگردی سے منسلک کرنے سے صاف انکار کردیا۔بھارت میں ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود انور ابراہیم نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مسلسل حملے اسرائیل کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہیں۔انٹرویو کے دوران بھارتی صحافی نے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی، تاہم انور ابراہیم نے واضح کیا کہ ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں دی کہ پاکستانی ریاست دہشتگردی سے وابستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے انہیں پاکستان کے خلاف کوئی قابلِ اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.