ترکیہ کی سعودی عرب پر عراقی سرزمین سے ڈرون حملوں کی مذمت

ترکیہ کی سعودی عرب پر عراقی سرزمین سے ڈرون حملوں کی مذمت

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے عراقی حدود سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے خلاف عراقی سرزمین سے کیے گئے ڈرون حملے قابلِ مذمت ہیں۔ انقرہ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ترکیہ نے خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے سعودی حکام کے محتاط طرزِ عمل کو بھی سراہا۔ترک وزارت خارجہ نے عراقی حکومت کی جانب سے حملوں کی مذمت اور واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے فوری تحقیقات شروع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا، تاکہ ذمہ دار عناصر کا تعین ہوسکے۔بیان میں علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.