باکو میں ترک ریاستوں کے مسلم مذہبی اداروں کا اجلاس شروع

باکو میں ترک ریاستوں کے مسلم مذہبی اداروں کا اجلاس شروع

باکو( تر کیہ خبر) ترک ریاستوں کی تنظیم کے مسلم مذہبی بورڈز کے سربراہان کونسل کا ساتواں اجلاس باکو میں شروع ہوگیا۔افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ قفقاز مسلم بورڈ کے چیئرمین اور اجلاس کے سربراہ شیخ الاسلام اللہ شکور پاشازادہ نے شرکا سے خیرمقدمی خطاب کیا۔اجلاس میں مسلم مذہبی اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے، خاندان کے تحفظ اور استحکام، اسلام کی نظر میں سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں آذربائیجان، ترکیہ، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان اور شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ کے مذہبی رہنما شریک ہیں۔تقریب میں مجموعی طور پر 40 ممالک اور 15 بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی سرکاری، علمی اور مذہبی شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.