سفارتی وفد کا کلبجار میں استسو معدنی پانی پلانٹ کا دورہ

سفارتی وفد کا کلبجار میں استسو معدنی پانی پلانٹ کا دورہ

کلبجار( تر کیہ خبر) آذربائیجان میں تعینات سفارتی نمائندوں نے 12 ستمبر کو کلبجار ضلع میں واقع استسو معدنی پانی پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی سرگرمیوں اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔استسو کے قدرتی گرم چشمے سطح سمندر سے 1600 میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہیں، جہاں سے نکلنے والے معدنی اجزا سے بھرپور پانی کا قدرتی درجہ حرارت 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔مشہور گرم چشمے سے حاصل ہونے والا استسو معدنی پانی اپنی اعلیٰ معیار اور صحت بخش خصوصیات کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے۔دو روزہ دورے میں 58 ممالک اور 9 بین الاقوامی اداروں کی نمائندگی کرنے والے 150 رکنی وفد نے شرکت کی۔2020ء کے بعد آزاد کرائے گئے علاقوں میں سفارتی نمائندوں کا یہ 22واں دورہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.