ہاکان فیدان کی دمشق میں شامی وزرا سے سہ فریقی ملاقات

ہاکان فیدان کی دمشق میں شامی وزرا سے سہ فریقی ملاقات

استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کے دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور وزیر داخلہ انس خطاب سے سہ فریقی ملاقات کی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان نے یہ ملاقات شامی دارالحکومت دمشق میں کی، جہاں انہوں نے دونوں وزرا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دمشق میں قیام کے دوران ہاکان فیدان نے شامی صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات کی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.