شامی صدر احمد الشرع سے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات

شامی صدر احمد الشرع سے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات

استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دمشق کے دورے کے دوران شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان کا شامی دارالحکومت پہنچنے پر صدر احمد الشرع نے استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات ہاکان فیدان کے سرکاری دورۂ شام کا حصہ تھی۔ اس سے قبل ترک وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب اسعد حسن الشیبانی سے مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.