مکہ معاہدہ، اسٹریٹجک دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آ ج پیر کو استنبول میں ہوگا

مکہ معاہدہ، اسٹریٹجک دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آ ج پیر کو استنبول میں ہوگا

اسلام آباد( تر کیہ خبر) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تشکیل دی گئی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آ ج پیر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس اجلاس میں شرکت ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا بھی اظہار کرے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.