مکہ معاہدہ سعودی تحفظ کی ضمانت نہیں ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی

مکہ معاہدہ سعودی تحفظ کی ضمانت نہیں ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے نئے دفاعی معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ طے پانے والا دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو وہ سکیورٹی ضمانت فراہم نہیں کرسکتا جس کی ریاض کو توقع ہے۔ان کے مطابق سعودی عرب ماضی میں کئی دہائیوں تک امریکا پر انحصار کرتا رہا، تاہم یہ انحصار بھی اسے مکمل تحفظ فراہم نہ کرسکا۔ انہوں نے سعودی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے تاکہ سلامتی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کی ضرورت کم ہو۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی حکام نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عراق اور یمن میں ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرے کا ذکر کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.