اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، جس کے بعد صارفین کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔