لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، 41 کارکنوں اور 32 گاڑیوں کی فہرست تیار
لاہور( تر کیہ خبر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے موقع پر دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے 41 کارکنوں اور ریلی و قافلے میں شامل 32 گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مذکورہ کارکن ریلی کی سہولت کاری اور کارنر میٹنگز میں مصروف رہے، جبکہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی 32 گاڑیوں کو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں استعمال کیا گیا، جنہیں ٹریس کرکے بند کیا جائے گا۔