جی سیون اجلاس میں سیاسی گفتگو کے ساتھ دلچسپ اور ہلکے پھلکے لمحات بھی نمایاں

جی سیون اجلاس میں سیاسی گفتگو کے ساتھ دلچسپ اور ہلکے پھلکے لمحات بھی نمایاں

فرانس( مانیٹرنگ ڈیسک)جی سیون اجلاس میں اس بار صرف عالمی سیاست اور اہم فیصلے ہی نہیں بلکہ کئی دلچسپ اور ہلکے پھلکے لمحات بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ کھلے مائیک نے بھی بعض غیر رسمی گفتگو کو سب کے سامنے لا کر ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔اجلاس کے دوران اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کافی کی خواہش کا اظہار کیا تو جرمن چانسلر نے مزاحاً کہا کہ "اور سگریٹ بھی؟" جس پر میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے ایک ماہ قبل سگریٹ چھوڑ دی ہے۔ اس گفتگو پر کمرے میں موجود شرکاء قہقہوں سے گونج اٹھے۔اجلاس میں فٹبال بھی سفارتی گفتگو کا حصہ بن گیا۔ قطر کے امیر نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو پیرس سینٹ جرمین ٹیم کی کامیابی پر دوستانہ انداز میں چھیڑا، جس پر میکرون نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کیونکہ یہ ایک فرانسیسی ٹیم ہے۔اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید کو خوش شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بہت زیادہ دولت مند ہو تو اسے اونچی آواز میں بولنے کی ضرورت نہیں رہتی۔جرمن چانسلر نے امریکی صدر کو جرمن فٹبال ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی جس پر نمبر اکتالیس درج تھا، جسے امریکا کے اڑتالیسویں صدر سے منسوب کیا گیا۔اجلاس کے آخری روز سب سے یادگار لمحہ اس وقت آیا جب امریکی صدر کمرے میں داخل ہوئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ وہی اصل سربراہ ہیں، جس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔یوں جی سیون اجلاس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ عالمی سیاست کے سنجیدہ ماحول میں بھی خوشگوار اور غیر رسمی لمحات سفارت کاری کو مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.