مانچسٹر میئر الیکشن، لیبر پارٹی کی بیوکریگ کامیاب

مانچسٹر میئر الیکشن، لیبر پارٹی کی بیوکریگ کامیاب

مانچسٹر( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی لیبر پارٹی کی امیدوار بیوکریگ نے گریٹر مانچسٹر کے میئر انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی، جبکہ انتخابی عمل میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 25 فیصد رہا۔خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی کی بیوکریگ مانچسٹر کی نئی میئر منتخب ہو گئی ہیں۔ یہ نشست لیبر پارٹی کے اینڈی برنہم کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔میئر کے انتخاب میں لیبر پارٹی اور ریفارم یو کے کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں 5 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق بیوکریگ نے 3 لاکھ 9 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ریفارم یو کے کی امیدوار سیان اسٹلی ایک لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.