کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد( تر کیہ خبر) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نے استقبال کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے حکام باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔