خیبرپختونخوا دہشتگردی واقعہ: سعودی عرب کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد( ترکیہ خبر)سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتی ہے اور ایسے بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔بیان میں دہشتگردی کے واقعے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔