بھارت کا یومِ آزادی، کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے
مقبو ضہ کشمیر( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے اور جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو ان کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کیا۔ ان کے مطابق گزشتہ 78 برسوں کے دوران بھارتی کارروائیوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔