یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات ادا

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات ادا

مقبوضہ بیت المقدس ( تر کیہ خبر) درجنوں یہودی آباد کار اسرائیلی فوج کی سخت نگرانی میں باب المغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے اور وہاں مذہبی رسومات ادا کیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 176 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات انجام دیں، جن کے دوران انہوں نے رقص کیا، گانے گائے اور زمین پر لیٹ کر مذہبی عمل کیے۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مسجد کے اطراف موجود رہی، جبکہ فلسطینی نمازیوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کی گئیں اور متعدد فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی 5 ہزار 411 سے زائد یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی وزرا اور پارلیمنٹ ارکان کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کی تھیں۔حالیہ صورتحال کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے وسط سے اکتوبر کے آغاز تک جاری رہنے والے یہودی تہواروں کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے داخلے کے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.