ایران کو کسی بھی نئے حملے پر فوجی ردعمل کی وارننگ، امریکا کا جنگ بندی معاہدے پر عزم
واشنگٹن( ماینٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں اسے طاقت کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔یہ بیان ان امریکی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور امریکہ بھی اس معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تہران کو مفاہمتی یادداشت کے طریقۂ کار پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اسے سفارتی ذرائع سے اٹھا سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔