اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ، علی خامنہ ای کو اسرائیل نے ہلاک کیا

اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ، علی خامنہ ای کو اسرائیل نے ہلاک کیا

یروشلم( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق رہبر علی خامنہ ای کی ہلاکت اسرائیل کی کارروائی کا نتیجہ تھی۔اپنے بیان میں یسرائیل کاٹز نے کہا کہ علی خامنہ ای کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مستقبل میں بھی کسی ایسے ایرانی کمانڈر کے خلاف کارروائی کرے گا جو اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بنیامین نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایران کے خلاف کی جانے والی کارروائی نے اسرائیل کو لاحق خطرات کو کم کیا اور ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا۔دوسری جانب، اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ایران کی جانب سے بھی اس بیان پر کوئی سرکاری ردعمل رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ایران میں سابق رہبر کی آخری رسومات جاری ہیں اور ان کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.