جماعت اسلامی کا مال روڈ دھرنا ختم، لانگ مارچ کی تیاری کا اعلان
لاہور ( تر کیہ خبر) جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ پر 33 روز سے جاری دھرنا ختم کرکے لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی لاہور کے مطابق دھرنا اب تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے، جماعت اسلامی کل سے شہر بھر میں لانگ مارچ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے گی، جس کے دوران مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں رابطہ مہم چلانے کے ساتھ تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی، جبکہ لانگ مارچ کی تیاری کیلئے عوامی رابطہ مہم کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔دھرنا ختم کیے جانے کے بعد لاہور کے چیئرنگ کراس پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہوگئی، جبکہ صفائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔