جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ، ایک جاں بحق 11 زخمی
جنوبی لبنان( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہر تبنین کے قبرستان میں قائم جنازہ گاہ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیاں حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئیں۔اسرائیلی فورسز کے مطابق تازہ حملوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔