مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی خاتون صحافی سمیت متعدد زخمی

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی خاتون صحافی سمیت متعدد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں اور ایک امریکی خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا۔ اس دوران 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن بھی زد میں آگئیں، جو واقعے کی کوریج کر رہی تھیں۔ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آوروں نے پتھراؤ کیا، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور فلسطینیوں کو زمین پر گرا کر لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔حملہ آوروں نے امریکی صحافی کا کیمرا اور دیگر سامان بھی چھین لیا۔ تشدد کے نتیجے میں انہیں فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار دی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.