ترکیہ خبر

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر ڈرون حملے، 6 افراد شہید

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر ڈرون حملے، 6 افراد شہید

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں فضائی اور ڈرون کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید ہو گئے۔لبنانی وزارت خزانہ اور سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے ضلع بنت جبیل کے علاقے کفرہ کے اطراف کو متعدد بار نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔اسی طرح جنوبی شہر صور کے علاقے البساتین پر بھی ڈرون حملے کیے گئے، جہاں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم فوری طور پر مزید جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان صورتحال پہلے ہی انتہائی نازک ہے، جبکہ وقفے وقفے سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔