ترکیہ خبر

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

تل ابیب / نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور آئندہ کارروائیوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ان کے مطابق اگر دوبارہ حملے شروع کیے گئے تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں کے دوران پانچ عرب ریاستوں کی سرزمین کے مبینہ استعمال پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ایرانی سفیر نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت سے اپیل کی ہے کہ وہ اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی سرزمین کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔