جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافہ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافہ

لبنان( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں گولہ باری اور فضائی کارروائیاں جاری رکھیں، جبکہ متعدد رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الجبل میں ساؤنڈ بم گرائے، جن کا مقصد علاقے میں موجود افراد کو خوفزدہ کرنا بتایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی ڈرونز نے حداثا اور برعشیت کے علاقوں میں بھی ساؤنڈ بم گرائے، جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے قصبہ دیرسریان پر فضائی حملے کیے۔لبنانی میڈیا کے مطابق ضلع بنت جبیل کے علاقوں عیتا الجبل اور بیت یاحون میں متعدد گھروں کو بھی آگ لگا دی گئی۔لبنان کی وزارت صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق 2 مارچ سے 30 جون 2026 تک جاری کارروائیوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 278 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 12 ہزار 196 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد سرحدی علاقوں میں فوجی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب ایک بفر زون بھی قائم کر رکھا ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.