جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، لبنان میں جانی نقصان

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، لبنان میں جانی نقصان

لبنان( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز شام 4 بجے سے نافذ ہوئی، تاہم اس کے باوجود متعدد حملے رپورٹ کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی کم از کم 12 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے، جن میں جنوبی لبنان میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ایک خلیجی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جنگ بندی معاہدہ قطر، امریکا اور ایران کی ثالثی کے بعد طے پایا۔سفارت کار کے مطابق اس معاہدے کا مقصد لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور امریکا و ایران کے عبوری معاہدے کو دیرپا علاقائی امن میں تبدیل کرنا تھا۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ حملوں میں کم از کم 47 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہوئے، جبکہ یہ کارروائیاں رات سے شروع ہو کر جمعہ تک جاری رہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.