ترکیہ خبر

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، متعدد افراد زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، متعدد افراد زخمی

بیروت ( ترکیہ خبر)جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا اور متعدد فضائی حملے کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کفرصیر قصبے پر ہونے والے حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ قصیبہ کے علاقے پر دو مرتبہ بمباری کی گئی۔اس کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے نبطیہ، تبنین اور ضلع بنت جبیل کے قصبے فرون پر بھی فضائی حملے کیے۔لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ زخمی ہونے والوں کی درست تعداد بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔