اسرائیل کی لبنان میں دوبارہ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں

اسرائیل کی لبنان میں دوبارہ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں

مقبوضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان میں دوبارہ بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کرنے کی تیاری کرلی، جنوبی لبنان میں مزید حملوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جنوبی لبنان کے علاقے جبل علی الطاہر میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان زیرِ زمین پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، تاہم خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 300 سے زائد افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.