پاک ترک دوستی کے نام، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

پاک ترک دوستی کے نام، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد( تر کیہ خبر) ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے پاک ترک دوستی کو اجاگر کرنے والا خصوصی نغمہ ’’دو دل، ایک جان‘‘ پیش کردیا۔اس نغمے میں پاکستانی گلوکاروں نے اردو اور ترک زبان میں اپنی آواز کا رنگ بھرا ہے، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے تاریخی برادرانہ تعلقات، مشترکہ ثقافت اور باہمی محبت کی ترجمانی کی گئی ہے۔’’دو دل، ایک جان‘‘ کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی، جبکہ کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے تیار کی ہے۔ نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اپنی آواز سے سجایا ہے۔نغمے کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اردو اور ترک زبان کو یکجا کیا گیا ہے اور تمام گلوکار و فنکار پاکستانی ہیں۔ اس پیشکش میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ روایات، اقدار اور ثقافتی وابستگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔موسیقی میں رباب کے ساتھ ترکیہ کے روایتی ساز باقلاما اور دربوکا بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کی دھنیں دونوں ممالک کی دوستی کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں۔یہ نغمہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، بھائی چارے، محبت اور مشترکہ اقدار کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.