ترکیہ خبر

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صدر زرداری کا خیرمقدم

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صدر زرداری کا خیرمقدم

اسلام آباد( ترکیہ خبر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تاریخی سفارتی کردار ادا کیا ہے۔صدر زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ جنگ نہیں بلکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، جبکہ تنازعات سے خطے اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بحران کے دوران متوازن اور اصولی مؤقف اپنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے اور اصل کامیابی ان کی ہے جنہوں نے جنگ کو ختم کیا۔ ان کے مطابق خطے کے ممالک کو اب ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، چین اور روس کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ امن ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے اور حتمی امن معاہدے کے لیے کوششیں مزید تیز کی جانی چاہئیں۔