اسلام آباد ہائیکورٹ، افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ

اسلام آباد ہائیکورٹ، افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل اور ہائی کورٹ افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لیے نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔نئے فیصلے کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کو 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کے لیے 1 لاکھ روپے اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اضافی اخراجات مالی سال 2026-27 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.