ترکیہ خبر

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریمیم میٹ اینڈ اسسٹ سروس کا آغاز، مسافروں کو وی آئی پی سہولیات

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریمیم میٹ اینڈ اسسٹ سروس کا آغاز، مسافروں کو وی آئی پی سہولیات

اسلام آباد ( ترکیہ خبر)اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولت اور سفر کو زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے نئی پریمیم میٹ اینڈ اسسٹ سروس شروع کی جا رہی ہے۔یہ سروس اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے عالمی معیار کی ایئرپورٹ سروسز، خصوصاً دبئی ایئرپورٹ کی “مرحبا” سروس سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے۔سروس کے تحت مسافروں کو ایئرپورٹ پر آمد و روانگی کے لیے خصوصی گاڑیوں کی سہولت، وی آئی پی لینز، بزنس کلاس لاؤنج تک رسائی اور امیگریشن و چیک اِن کے لیے فاسٹ ٹریک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک کے ہوائی اڈوں پر سہولیات کے معیار کو بین الاقوامی سطح کے مطابق بہتر بنانا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور جغرافیائی محلِ وقوع کے پیش نظر ملک کو لاجسٹکس اور ایوی ایشن کے ایک اہم مرکز کے طور پر ترقی دینے کی کوششیں جاری ہیں، اور یہ سروس اسی وژن کا حصہ ہے۔