اسحاق ڈار کا گوتریس سے رابطہ، اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ

اسحاق ڈار کا گوتریس سے رابطہ، اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور عالمی امن کے لیے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.