اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد( تر کیہ خبر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.