بشکیک میں اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے دوطرفہ معاملات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے۔