اسحاق ڈار چین روانہ، عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد( ترکیہ خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دورے کے دوران اسحاق ڈار شنگھائی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کا بانی رکن بن گیا ہے، جس کے بعد اسحاق ڈار تنظیم کی بانی رکنیت کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورۂ چین کے دوران نائب وزیراعظم کی مختلف ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔