اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.