اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

 اسلام آباد( تر کیہ خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور پاکستان، ازبکستان کے دوستانہ و برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بالمشافہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.