اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور پیش رفت کو سراہا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.