اسحاق ڈار کی آئی ایم او سربراہ سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر گفتگو

اسحاق ڈار کی آئی ایم او سربراہ سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر گفتگو

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تنظیم کے باہمی تعاون، سمندری تحفظ، عالمی بحری ضوابط اور ملکی بحری شعبے کی ترقی پر بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار نے محفوظ اور منظم عالمی بحری آمدورفت کے لیے بین الاقوامی بحری تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران ایم ٹی آنر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی ملاحوں کی محفوظ رہائی کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ملاحوں کی جلد اور بحفاظت وطن واپسی کے لیے مؤثر ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا اور تنظیم کے سربراہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بحری انتظامی نظام بہتر بنانے، عالمی بحری معیار نافذ کرنے اور ملکی بحری معیشت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.