اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

 اسلام آباد( تر کیہ خبر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے سمیت خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر گفتگو کی۔بات چیت کے دوران خطے کی بدلتی صورتحال، امن کے قیام اور علاقائی استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.