ہیڈ لائن:اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین ہم منصب کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال سے متعلق بھی کینیڈین وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔