اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( ترکیہ خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امورِ خواتین و سماجی بہبود زاہد حسین نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی کی نویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی وزیر کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانفرنس میں بنگلہ دیش کی فعال شرکت کو سراہا۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.