اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی امن و تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( ترکیہ خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔نائب وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ قاہرہ اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی، جبکہ پاکستان کی امن کوششوں میں چین کے تعاون کو سراہا۔اسحاق ڈار نے چین کے امن منصوبے اور پاکستان چین تعاون کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔چینی سفیر نے خطے میں امن اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل مسلسل سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔