اسحاق ڈار سے افغان سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے افغان سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( تر کیہ خبر)اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اسحاق ڈار نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نومنتخب اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے کردار کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.